ڈپٹی کمشنرصفدر حسین ورک کا میٹرنٹی ہسپتال فوارہ چوک کا دورہ

گجرات(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے میٹرنٹی ہسپتال فوارہ چوک کا دورہ کیا، ہسپتال میں جاری ری ویمپنگ کے کام کا جائزہ اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، وارڈز، آپریشن تھیٹر، ڈسپنسری سمیت صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور مریضوں سے فراہم کردہ طبی سہولیات بارے دریافت کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹر و عملہ کی حاضری بھی چیک کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ہسپتال میں موجود تمام عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، مریضوں کو میٹرنٹی ہسپتال میں بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، تمام طبی آلات کو فنکشنل رکھا جائے، ہسپتال میں ادویات کو اسٹاک ضرورت کے مطابق رکھا جائے، ہسپتال میں مریضوں ہو صاف ستھرا خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تمام تر طبی سہولیات کی فراہمی اور جاری ترقیاتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Exit mobile version