جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ضلع جھلم کی بیٹی صالح خلیل جنکو فخر پاکستان کا ایوارڈ بھی ملا. صالح خلیل جنوں نے اپنی تعلیم کے دوران نو 9 ڈگری اور آٹھ 8 ڈپلومے حاصل کیے ھیں۔جو ضلع جھلم کے لیے فخر کی بات ھے انہیں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کے مرکزی صدر بابر حسین سلہری کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔جو (سی ای او) ایجوکیشن رانا جاوید اور چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جھلم عبدالغفور چوہان نے اپنے دست مبارک سے سے دیا
اس موقع پر ڈپٹی ڈرایکٹر بجٹ اینڈ اکاؤنٹس محموداحمد صابری اور راجہ محمد افضل کیانی بھی موجود تھے.
. سی ای او. ایجوکیشن رانا جاوید نے محترمہ صالح خلیل کو مبارک باد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، صالح خلیل نے مرکزی صدر یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس بابر حسین سلہری اور عبدالغفور چوھان کا شکریہ ادا کیا،
جہلم؛ یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کی جانب سے فخر پاکستان ایوارڈ یافتہ ، دختر جہلم صالحہ خلیل کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
