جون 2, 2026

کھاریاں؛ سیاست کو ہمیشہ عبادت سمجھ کر کیا ، عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے: باؤ اکمل چڑیاولہ

کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار)ن لیگی راہنما باؤ اکمل چڑیاولہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا خاتمہ اولین ترجیح ہے علاقہ کے عوام کی بے لوث خدمت جاری رکھے گئے ہم نے سیاست کو ہمیشہ عبادت سمجھ کر کیا انہوں نے کہا کہ علاقہ کی تعمیروترقی کے لیے کوٹلہ برادران کی خدمات قابل ستائش ہیں،سالار قافلہ چودھری عابد رضا کوٹلہ،سابق ضلعی چیئرمین چودھری محمد علی تنویر نے اپنے دور اقتدار میں دیہی علاقوں کی تعمیروترقی کے لیے خصوصی توجہ دی ہم عوام کی بے لوث خدمت اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہمہ وقت حاضر ہیں