سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) گجرات پولیس سرکل سرائے عالمگیر کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلا ف آپریشن جاری۔لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن،چرس اور ناجائز اسلحہ پسٹل 2عدد اور بندوق 12بور برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصرعطاء با جوہ کی ہدایت پر پولیس سرکل سرائے عالمگیر کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرکل سرائے عالمگیر رائے منیر احمد کی سربراہی میں سرائے عالمگیرپولیس نے منشیا ت فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش اور تین ناجائز اسلحہ بردار گرفتار کرلیے۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ منیر مسعود سے 1300گرام چرس،2۔شہباز علی سکنہ کستیلہ سے 1020گرام ہیروئن 3۔ محمد ارسلان سے پسٹل 30بور4۔ثقلین سے پسٹل9mmامانت علی سے بندوق 12بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
