اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر حبیبہ بلال نے مختلف یونین کونسلز کا دورہ

گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر حبیبہ بلال نے مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا، سینٹری ورکرز کی حاضری چیک کی اور صفائی، نکاسی آب کے حوالے جاری آپریشن کی نگرانی کی، اسسٹنٹ کمشنر حبیبہ بلال نے کہا کہ سینٹری ورکز کی حاضری یقینی بنائی جارہی ہے، صفائی اور نکاسی آب کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن گجرات کا عملہ فیلڈ میں موجود ہے، سیوریج لائنوں، نالوں کی مسلسل صفائی کی جارہی ہے، شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

Exit mobile version