کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار) گجرات پولیس تھانہ صدر لالہ موسٰی کا ناجاٸز اسلحہ برداروں کےخلاف ایکشن
4ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ محمد اکرم کی زیر نگرانی سرکل لالہ موسٰی پولیس جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارواٸیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسٰی انسپکٹر مجاہد فاروق نے شہباز فاروق Asi اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کارواٸیوں کےدوران 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میںناصر محمود ساکن بھلوٹ , ذیشان یعقوب ساکن پھلروان ضلع سرگودھا اور محمد سہیل سکنہ دلانوالہ جبکہ ہواٸی فاٸرنگ کرکے خوف وہراس پھیلانے والا ملزم عثمان علی ساکن پوہلہ کو بھی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کاآغاز کر دیا گیا۔
لالہ موسٰی پولیس کا ناجاٸز اسلحہ برداروں کےخلاف ایکشن ، 4ملزمان گرفتار
