جماعت اسلامی کھاریاں سرکل کا اجتماع ارکان و کارکنان شفیق مسجد میں سید فیاض شبیر شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا

کھاریاں( قاری نصیر احمد کلیار) جماعت اسلامی کھاریاں سرکل شفیق مسجد کے زیر اہتمام اجتماع ارکان و کارکنان شفیق مسجد میں سید فیاض شبیر شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔تلاوت کی سعادت قاری عبد الرحیم چترالی جبکہ درس حدیث کی سعادت مولانا احسان نے حاصل کی۔دھرنا میں بھرپور شرکت کرنے پر کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔28 اگست ملگ گیر ہڑتال اور رابطہ عوام میں کارکن سازی مہم کی پلاننگ کی گئی۔محمد عارف خاں (قیم شہر) نے خصوصی شرکت کی۔

Exit mobile version