تھانہ صدر کھاریاں اور تھانہ اے ڈویژن پولیس کی الگ الگ کاروائی ، 1 کلو ہیروئن، 2 کلو سے زائد چرس برآمد ، دو ملزمان اور ایک ملزمہ گرفتار ، مقدمات درج

کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار ) گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلا ف آپریشن جاری ، تھانہ اے ڈویژن نے 1کلو ہیروئن، 1کلو سے زائد چرس برآمد کرلی دو ملزمان گرفتار، تھانہ صدر کھاریاں نے ملزمہ سے 1کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔ الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصرعطاء با جوہ کی ہدائیت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سٹی سرکل عامر عباس شیرازی کی سربراہی ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن SIعظمت سعید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیا ت فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم ملک ثاقب ولد اقبال عرف طوطا سکنہ غازی کھوکھر سے 1060گرام ہیروئن، ملزم شبیر ولد قدیر سکنہ محلہ رنگپورہ سے 1170گرام چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔
جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں انسپکٹر لیاقت حسین نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمہ ارم ناز زوجہ لیاقت علی سکنہ منڈی بہاوالدین سے 1260گرام ہیر وئن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

Exit mobile version