سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی ہدایت پر پولیس تھانہ صدر سرائے عالمگیر کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔1منشیات فروش گرفتار،ایک کلوسے زاہدچرس برآمد،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاءباجوہ کی زیرقیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدرسرائے عالمگیر امیر عباس چدھڑاور محمد نصیر سب انسپکٹرنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تھون پل سے ملزم مسمی توقیر حیدر ولد عارف حسین شاہ قوم سید سکنہ بھروٹ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے1360گرام چرس برآمدکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ڈی پی او گجرات مستنصر عطاءباجوہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں ان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔
سرائے عالمگیر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 1منشیات فروش گرفتار، ایک کلوسے زائدچرس برآمد
