گجرات(نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال حیدر نے محمودآباد میں سیلاب ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران، انہوں نے صحت، لائیو اسٹاک، اور ریونیو کی ٹیموں کی موجودگی کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کیمپ میں فراہم کی جانے والی سہولتوں اور خدمات کی تفصیلات کا مشاہدہ کیا اور امدادی کارروائیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تمام دستیاب وسائل کو مؤثر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں امداد کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔
اے سی گجرات کا محمود آباد میں سیلاب ریلیف کیمپ کا دورہ
