گجرات(نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر سے پانی کے نکاس کا عمل جاری ہے، اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں اس کام میں مصروف ہیں۔ سیوریج لائنوں، مین ہولز، اور نالوں کی مسلسل صفائی کی جا رہی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ پانی کی نکاسی میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جا رہی ہیں اور جلد شہر سے پانی کا نکاس مکمل کر لیا جائے گا۔دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے مہمدہ چوک اور سائیں کانواں روڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے افسران و عملہ فیلڈ میں موجود ہیں اور نکاسی آب کا عمل مسلسل جاری ہے۔ تمام امور کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، اور پانی کے نکاس کے لیے ہیوی مشینری اور انسانی وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزکا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
