شہر سے پانی کے نکاس کا عمل مسلسل جاری ہے:ڈی سی گجرات

گجرات(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جناح چوک، جی ٹی ایس چوک، فوارہ چوک، پرنس چوک، مچھلی چوک، سروس موڑ اور دیگر علاقوں میں ڈسپوزل اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے پانی کے نکاس کے عمل، ڈسپوزل اسٹیشنز کی کارکردگی، اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر سے پانی کے نکاس کا عمل مسلسل جاری ہے، اور اس کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ڈسپوزل اسٹیشنز پوری استعداد کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور تمام موٹریں فعال ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جلد شہر سے پانی کا نکاس مکمل کر لیا جائے گا اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پانی کی نکاسی کے لیے انسانی وسائل اور ہیوی مشینری استعمال کی جا رہی ہے، اور سیوریج لائنوں، نالوں، اور ڈسپوزل اسٹیشنز کی مسلسل صفائی کی جا رہی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے افسران و عملہ فیلڈ میں موجود ہیں اور تمام امور کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بجلی کے پولز اور تنصیبات کے قریب نہ جائیں، اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً ریسکیو 1122 یا پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔

Exit mobile version