منڈی بہاؤالدین: ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹرشاہد راٹھور)وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع منڈی بہاوالدین کے مختلف موضع جات، میوٹیشن فیس، رجسٹریشن فیس، سول کورٹ معاملات، انتقالات، زرعی انکم ٹیکس، لینڈ بیس، اے آئی ٹی، واٹر ریٹ، ای رجسٹریشن، ڈیجیٹائزیشن ریونیو ریکارڈ،مساوی جات، میوٹیشن ایشوز، کھیوٹ ایشوز، لیز، موضع جات کی جمعبندیاں اور اغلاط نامے سمیت اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے منصوبے PULSE کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی توجہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی ہے، دیہی مراکز مال، لینڈ ریکارڈ سنٹرز، سب رجسٹرار دفاتر سمیت ہر سطح پر شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے اور انکے مسائل اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ متعلقہ افسران سرکاری واجبات کی وصولی کے ساتھ زیر التوا انتقالات، کھیوٹ سے متعلق مسائل اور کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، سرکاری واجبات کی وصولیوں میں تیزی اور نادہندگان کے خلاف سخت قانونی کا روائی عمل میں لائی جا ئے۔ انہوں نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ تمام موضع جات کا پراسس 30 اگست تک مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Exit mobile version