منڈی بہاؤالدین:عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ ازخود فیلڈ میں متحرک،تحصیل پھالیہ کا اچانک دورہ

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹرشاہد راٹھور)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ ازخود فیلڈ میں متحرک، ڈپٹی کمشنر نے تحصیل پھالیہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ہیلاں چونگی پر مختلف دکانوں پر اشیائے خوردونوش کے ریٹس چیک کئے اور اشیائکی کوالٹی کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گوشت اور پھلوں کی دکانوں کو چیک کیا اور ناجائز منافع خوری پر تین دکانداروں کو مجموعی طور پر 30ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ صارفین کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ منڈیوں اور اوپن مارکیٹ میں نرخوں کی مسلسل مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں، کسی کو بھی ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ ریٹ لسٹوں کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں

Exit mobile version