منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹرشاہد راٹھور)وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ضلع منڈی بہاوالدین میں عوامی فلاح کے ضلع کونسل کے نئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع کونسل کی نئی اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع کی عوام کو معیاری ترقیاتی سکیمیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ضلع منڈی بہاوالدین کو خوبصورت اور ماڈل ضلع بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ خستہ حال اور عرصہ دراز سے نظر انداز رہنے والی سڑکوں کی از سرنو تعمیر مرمت اور بحالی کے کام سمیت سیوریج، فٹ پاتھ، گلیوں اور دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ ضلع کے اینٹری پوائنٹس کو بھی مزید خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھی کی دیگر سڑکوں پر پیج ورکس، لین مارکنگ، سٹریٹ لائٹس اور سائن بورڈز نصب کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیار اور مدت میں مکمل کیا جائے، ترقیاتی سکیموں کی کوالٹی اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گا۔





