امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کو تباہ کن کارروائی سے پہلے آخری موقع دینا چاہتے ہیں اور اگر تہران نے معاہدہ نہ کیا تو اسے شدید تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس وقت ایران سے بات چیت جاری ہے جو کہ خود ایران کی درخواست پر ہو رہی ہے، اور اس عمل کی حمایت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت کئی دیگر ممالک کر رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر معاہدہ طے نہ پایا تو ایران کے لیے ایک اچھے معاہدے پر دستخط کرنے کا یہ آخری موقع ہوگا۔ اس کے علاوہ امریکی صدر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ ایران کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں سے کسی قسم کی فیس وصول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، کیونکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مکمل آزادی برقرار رہنی چاہیے اور مکمل کنٹرول امریکہ کے پاس ہے۔




