منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹرشاہد راٹھور)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے انٹرن شپ پروگرام برائے زرعی گریجوایٹس کے سلسلہ میں چیئرمین سلیکشن کمیٹی / ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی سربراہی میں زرعی گریجویٹس کی سلیکشن کے لیے ڈی سی آفس میں انٹرویو کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سلیکشن کمیٹی ممبرز پروفیسر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر انوار الحق، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شیخ محمد اقبال، اے ڈی زراعت پھالیہ ایاز احمد، اے ڈی ملکوال محمد اسلم خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شیخ محمد اقبال نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ لیول سلیکشن کمیٹی کو ٹوٹل 44 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے30 اہل قرار پائے۔ میرٹ پر پورا اترنے والے 23 زرعی گریجویٹس کو ایک سال کیلئے ماہانہ 60 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔ تحصیل منڈی بہاوالدین کیلئے 7، پھالیہ کیلئے11 اور ملکوال کیلئے 5 زرعی گریجویٹس انٹرنیز رکھے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ زراعت شعبہ کی ترقی کیلئے زرعی گریجویٹس انٹرن شپ سکیم حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے۔ زرعی گریجویٹس انٹرن شپ کا مقصد زراعت کے شعبہ کو ترقی دینا اور بیروزگار نوجوانوں کو تجربہ اور روز گار فراہم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے شفاف طریقے سے اُمیدواروں کی سلیکشن کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع کو ہدایت کی کہ وہ انٹرنیز کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کسانوں کی بہتر رہنمائی کر کے زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن بنائیں۔
منڈی بہاؤالدین: چیئرمین سلیکشن کمیٹی / ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی سربراہی میں زرعی گریجویٹس کی سلیکشن کے لیے انٹرویو زکا انعقاد
