سرائے عالمگیر /جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا )آئی جی پنجاب جناب ڈاکٹر عثمان انور صاحب کے ویژن ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیرِ نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک جہلم رضا حسنین اعوان کا فیلڈ کا دورہ تمام سٹاف کو چیک اور بریف کیا اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ سائیڈ ویو شیشے رش ڈرائیونگ لین لائن کی خلاف ورزی اور تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ شہر کی مختلف شاہراؤں کا وزٹ نو پارکنگ ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کی گئی اور تمام افسران و ملازمان کو ڈیوٹی بارے افسران بالا کے احکامات کے مطابق ہدایات جاری کی فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے عوام الناس کو سہولیات فراہم کریں ٹرن آؤٹ اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا تمام افسران و ملازمین الرٹ رہیں دوران ڈیوٹی کوئی بھی موبائل استعمال نہیں کریگا
