جہلم: محرم الحرام کی طرح چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پربھی امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا: ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی

جہلم(چوہدری سالک پسوال) چہلم شہدا کربلا کے موقع پر تمام انتظامات بہتر طریقے سے مکمل کئے جائیں اور محرم الحرام کی طرح چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ضلعی انتظامیہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جلوس کے راستوں میں بجلی اور کیبل کی فالتو تاروں کو ختم اور درست کیا جائے۔ جلسوس سے قبل تمام علاقوں میں سول ڈیفنس سیکیورٹی سرچ اینڈ سویپ آپریشن کریے گی۔ ریسکیو 1122 میڈیکل اور فائر ایمرجنسی کے معاملات کی زمہ دار ہو گی انہوں نے میونسپل کمیٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ جلوس کے روٹس پر سیکورٹی اور صفائی کا انتظام کیا جائے۔ ضلع میں ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا ڈی پی او جہلم ناصر باجوہ نے بتایا کہ پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز تعینات ہو گی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔

Exit mobile version