ڈنگہ(عمر شیخ) گجرات پولیس تھانہ ڈنگہ نے 3رکنی موٹر سائیکل چور گینگ اکرام عرف اکر ی گرفتارکرلیا۔ 4 موٹر سائیکل، موبائل فونز، نقدی اور 2عدد پسٹل 30بور برآمد.تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصرعطاء با جوہ کی ہدائیت پر ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی سربراہی میں انچارج سٹی چوکی ڈنگہASIرانا کامران احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائی کرکے تین رکنی موٹر سائیکل چور گینگ اکرام عرف اکری گرفتار کرلیا۔ گینگ میں 1۔ محمد اکرم ولد محمد صالح سکنہ منڈی بہاوالدین،2۔ محمد فاروق ولد نورحسین سکنہ جھولانہ، 3۔ گلزار ولد غلام مرتضیٰ سکنہ محلہ منشی پورہ منڈی بہاوالدین شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے 4عدد موٹر سائیکل، موبائل فونز، نقدی اور 2عدد پسٹل 30بور برآمد۔ مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی۔
ڈنگہ پولیس نے 3 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ اکرام عرف اکری گرفتارکرلیا ، 4 موٹر سائیکل، موبائل فونز، نقدی اور 2عدد پسٹل 30بور برآمد
