منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی اوپن ڈور پالیسی روزانہ کی بنیاد پر بلا تعطل جاری

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹرشاہد راٹھور)وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی اوپن ڈور پالیسی روزانہ کی بنیاد پر بلا تعطل جاری، اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام الناس کے مسائل کا حل، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل سن کرفوری حل کے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے مسائل حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران کو سائلین کے مسائل سن کر ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور مطمئن کرنے کی ہدایت کی۔

Exit mobile version