منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹرشاہد راٹھور)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں کرشنگ سیزن کے حوالے سے اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ڈی او انڈسٹریز رانا سعید، سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم، ٹریفک پولیس سمیت ملز انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد کا کہنا تھا کہ کرشنگ سیزن کے دوران ملز مالکان ٹریفک کی روانی میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔ انہوں نے ٹریفک پولیس، ملز انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کو ایک جامع ٹریفک پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کو ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز / لائٹنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ٹریکٹر کے پیچھے دو گنے کی ٹرالیوں کو ہر گز نہ جوڑا جائے تا کہ کسی قسم کے حادثے سے بچاجا سکے۔ اس موقع پر ملز انتظامیہ کی جانب سے کسانوں اور ضلعی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔
منڈی بہاؤالدین:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد کی زیر صدارت کرشنگ سیزن کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
