جہلم:پولیس تھانہ کالا گجراں کی کاروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار، 100 فیصد چوری شدہ رقم اور زیورات برآمد

جہلم (چوہدری سالک پسوال)ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کاروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار، ملزمان سے 100 فیصد چوری شدہ رقم اور زیورات برآمد تھانہ کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان قمر ندیم،عدن عباس اور بلال کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے چوری شدہ رقم 02 لاکھ 25 ہزار روپے اور 10 تولہ طلائی زیورات مالیتی 25 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ

Exit mobile version