پنجاب حکومت اسلام آباد کے شہریوں کو بھی دو مہینے کے لیے سستی بجلی دے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اسلام آباد کی بجلی کمپنی کے ساتھ لاہور گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان کی بجلی کمپنیوں کو خطوط بھیج دیے گئے ہیں۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 201 ایک سے 500 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو اگست اور ستمبر کے مہینوں میں 14 روپے فی یونٹ سستا دیا جائے گا، یہ ریلیف پنجاب کے بجٹ سے دیا گیا ہے، دیگر صوبوں کو بھی اختیار ہے کہ وہ اپنے بجٹ سے ریلیف دیں۔
پنجاب حکومت کا اسلام آباد کے شہریوں کو بھی سستی بجلی دینے کا فیصلہ
