جون 14, 2026

عام انتخابات 2024 میں نوجوان ووٹرز کی شمولیت کتنی تھی؟ رپورٹ جاری

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولیپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے عام انتخابات 2024 میں نوجوانوں کی شمولیت کے بارے میں رپورٹ جاری کردی۔پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق نوجوان ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 48 فیصد رہا جوکہ ملکی تاریخ میں نوجوانوں کا سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہے۔پلڈاٹ کے مطابق 2024 کے انتخابات میں نوجوانوں کا ووٹر ٹرن آؤٹ 2018 کے انتخابات کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ تھا اور نوجوان ووٹرز کا ٹرن آؤٹ مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ سے بھی زیادہ رہا۔پلڈاٹ کے مطابق مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں کم تھا لیکن نوجوانوں کے ٹرن آؤٹ میں اضافہ ہوا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن میں 18 سے 35 سال کے رجسٹرڈ ووٹرز 44.2 فیصد تھے۔