جون 1, 2026

پیرس اولمپکس؛ کیا آپکو معلوم ہے امریکی جمناسٹرز نے کتنی مہنگی کٹ پہنی؟

پیرس اولمپکس میں شریک امریکی خواتین جمناسٹرز نے اولمپکس کی تاریخ کی مہنگی ترین کٹ پہننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خواتین جمناسٹرز کی کٹ پر بنائے گئے ستاروں کے ڈیزائن میں 47 ملین سواروسکی کرسٹل جڑے ہوئے ہیں، یہ کرسٹل محضوص کپڑے کو سجانے اور چمکدار بنانے کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔خواتین جمناسٹر کی خصوصی کٹ (جیسے لیوٹارٹ کہا جاتا ہے) اسکی کل مالیت تقریباً 3 ہزار ڈالر (یعنی 8 لاکھ 27 ہزار پاکستانی روپوں سے زائد) میں تیار ہوئی ہے۔دوسری جانب پیرس اولمپکس کی میڈل ٹیبل پر امریکا کا دوسرا نمبر ہے جس نے 14 طلائی، 24 سلور اور 23 برانز میڈلز حاصل کیے ہیں جبکہ چین پہلے نمبر پر موجود ہے۔