سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ، 1منشیات فروش گرفتار،2کلوسے زاہدچرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاءباجوہ کی زیرقیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر چوہدری محمد اخترگجر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نوید ولد محمد سعید قوم قریشی سکنہ محلہ ریلوے لائن سرائے عالمگیر کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے2کلو سے زاہد چرس برآمدکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ڈی پی او گجرات مستنصر عطاءباجوہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ، 1منشیات فروش گرفتار، 2 کلوسے زائدچرس برآمد
