جون 3, 2026

منڈی بہاؤالدین کے رہائشی نوجوانوں کیلئے پاک آرمی میں بھرتی ہونے کا سنہری موقع، رجسٹریشن 19اگست کو پھالیہ اور 20اگست کو ملکوال میں ہوگی

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)منڈی بہاؤالدین کے رہائشی نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پاک آرمی میں بھرتی ہونے کا سنہری موقع، آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سپاہی کی بھرتی کیلئے میٹرک پاس یا اس سے زائد اہلیت کے حامل ضلع منڈی بہاوالدین کے شہریوں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔جس کیلئے عمر ساڑھے 17سال سے 23 سال تک اور قد 5 فٹ 6 انچ ہونا چاہیئے۔ بھرتی کیلئے اصل تعلیمی اسناد اور 2 عدد تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں، اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بمعہ تصدیق شدہ 2 عدد کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ فوٹو کاپیاں یا 2 عدد فارم ب کی فوٹو کاپیاں، اصل ڈومیسائل اور 2 عدد ڈومیسائل فوٹو کاپیاں، 2 عدد والد کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں، 6 عدد تصدیق شدہ پاسپورٹ سائز فوٹو گراف اور تمام کاغذات و اسناد اور دستاویزات کی مجاز سرکاری آفیسر سے تصدیق ہونی چاہیئے۔ امیدوار مورخہ 19 اگست 2024 کو صبح 8 بجے پیر یعقوب شاہ سٹیڈیم پھالیہ یا مورخہ 20 اگست 2024 کو گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج، تحصیل ملکوال میں تشریف لائیں، نیز فزیکل ٹیسٹ کیلئے سپورٹس شوز پہن کر آئیں۔ وٹس ایپ رابطے کیلئے03159349137 / 03159349137 نمبر پر کال کریں یا پی ٹی ایل نمبر 0544920340 پر رابطہ کریں۔