منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا، انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، ایڈمن بلاک، لیبارٹری اور فارمیسی سمیت صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کا جائزہ لیا اور مریضوں سے ان کا حال احوال دریافت کرتے ہوئے طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی لیبارٹری کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپ گریڈ بھی کیا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے کروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔





