ستمبر 13, 2026

سرائے عالمگیر تا منڈی بہاؤالدین روڈ ، حفاظتی باؤنڈری نہ ہونے سے پانی میں مٹی بہہ جانے سے جگہ جگہ گہرے گڑھے بن گئے

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) سرائے عالمگیر تا منڈی بہاالدین روڈ جو پایہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہے یونین کونسل پوران کی حدود کے قریب حفاظتی بونڈری نہ ہونے سے پانی کے مٹی بہہ جانے سے جگہ جگہ گڑھے کھڈے بن گئے ہیں تفصیل کے مطابق جنرل ضیاء الحق شہید روڈ جس کو سرائے عالمگیر تا منڈی بہاالدین کے نام سے جانا جاتا ہے. یہ روڈ نہر اپر جہلم سرائے عالمگیر تا منڈی بہاالدین ہے. اسکو کارپٹ روڈ اور مہنگا روڈ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے پورے ملک کی طرح اس روڈ پر بھی نکاسی آب کا کوئی وجود نہیں ہے جس وجہ سے جگہ جگہ پانی کا کھڑا ہونا اور ہیوی ٹریفک کا چلنا جہاں روڈ کی عمر گھٹاتا ہے وہی گاڑیوں کیلئے بھی کسی مصیبت سے کم نہیں ہوتا. افسوس روڈ کے ساتھ حفاظتی دیواریں نہ ہونے سے اور روڈ کے مغربی حصے میں کچی مٹی بہہ جانے گھڑے بن گئے ہیں اگر انکی مرمت میں کوتاہی یا سمجھوتہ کیا گیا تو قیمتی روڈ بھی ٹوٹ پھوٹ جائے گا ضرورت اس امر کی ہے کہ سرائے عالمگیر تا منڈی بہاالدین روڈ کے مغربی کناروں کو مضبوط کیا جائے