سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیرکا جواریوں کے خلاف آپریشن،8جواری گرفتار، جوئے میں لگی نقد رقم 51600روپے،7عدد موبائل فون اورجوئےکا سامان برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیرمحمد اختر گجرنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ خصوصی کارروائی کرتے ہوئے8جواریوں کو جوئے میں لگی ہوئی رقم سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان میں1- ارسلان بیگ ولد فاروق بیگ سکنہ ککروٹ2-نثار احمد ولد محمد رفیق سکنہ ریلوے پھاٹک سرائے عالمگیر3-محسن رضا ولد ریاست شاہ سکنہ کلمہ چوک سرائے عالمگیر4-یاسر بشیر ولد بشیر احمد سکنہ محلہ خالدہ آباد سرائے عالمگیر5-اعجاز احمد ولد نیاز احمد سکنہ جادہ جہلم 6-محمد عمران ولد محمد شفیق سکنہ محلہ خالدہ آباد سرائے عالمگیر7-فرخ گل ولد شبیر حسین سکنہ محلہ خالدہ آباد سرائے عالمگیر8-محمد اشرف ولد محمد اسلم سکنہ محلہ شیخاں سرائے عالمگیر شامل ہیں۔پولیس نے موقعہ سے جواء پر لگی رقم 51600 روپے نقدی معہ 7عددموبائل فون اورلڈو کے دانے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔





