منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیر اعلی پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم میں ای ٹرانسفرز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، سی ای او ایجوکیشن محمد اورنگزیب، ایم ایس ڈی ایچ کیو خالق داد نسوانہ، محکمہ ایجوکیشن اور ہیلتھ کے افسران اور فوکل پرسنز بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ہارڈ شپ ٹرانسفر، جنرل ٹرانسفر،میوچل ٹرانسفر، معذور، بیوہ، مطلقہ، ویڈ لاک، انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفر کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں طبی معائنہ کیلئے ڈی ایچ کیو انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے اساتذہ کے ٹرانسفرز میں درپیش مسائل کے حل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت اساتذہ کے تبادلوں میں شفافیت لائی جائے گی، درخواست دہندگان کی شفاف میڈیکل تشخیص کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے نئی پالیسی کے تحت اساتذہ کے تبادلوں میں تمام تر ضروریات پوری کرنے کی بھی ہدایت کی۔
منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم میں ای ٹرانسفرز کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد
