پنڈ دادنخان: اہلیان ہرن پور کیلئے بڑا اعزاز، ملک پرویز احمد نے 2 برس کی مدت میں ہاتھ سے لکھے قرآن پاک کا تحفہ پیش کردیا

پنڈ دادنخان (صفر علی خان) اہلیان ہرن پور کے لئے بڑا اعزاز ملک پرویز احمد نے دو برس کی مدت میں ہاتھ سیلکھے گئے قرآن پاک کا تحفہ پیش کرکے اہلیان اسلام کے دل موہ لئے مبارک باد پیش کرنے والوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق اہلیان ہرن پور کے اظہار مسرت کا منظر اس وقت قابل دید تھا جب نجی چینل پر نشر ہونے والی خبر میں بتایا گیا کہ ہرن پور کے رہائشی ملک پرویز احمد نے دو سال کی مدت میں رسم الخط میں ہاتھوں سے لکھتے ہوئے قرآن مجید کا خوبصورت تحفہ مکمل کرلیا دینا بھر سے امت مسلمہ کی کثیر تعداد نے اس خوبصورت خبر کو سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے وائرل کیا تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہر خاص و عام نے ملک پرویز احمد کی قرآن پاک سے محبت وعقیدت کے انداز کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ملک پرویز احمد نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یہ اعزاز میرے رب العالمین کے فضل و کرم اور چاہنے والوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ یہ سعادت حاصل کرنے کی شروعات سے تکمیل کے لیے دعاگو رہا اور آج اس رب العزت نے میری خواہش کو پورا کیا

Exit mobile version