جون 22, 2026

یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پاکستان انٹرنیشنل سکول ریاض میں پُروقارتقریب کا انعقاد

ریاض(ادریس احمد گنجہ سے) پاکستان انٹرنیشنل سکول ریاض میں پاکستان کا 77 واں یوم آزادی پاکستان نہایت عقیدت و احترام سے منایاگیا، جشن آزادی کی مناسبت سے سکول پرنسپل راجہ محمد عرفان کی جانب سے کیک کاٹاگیاجبکہ سکول پرنسپل راجہ محمد عرفان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نعمت خداوندی ہے۔ ہم سب کو اس کی حفاظت کرنی چاہیے اور اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کرام پر بہت بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے اپنی اگلی نسل کی آبیاری کرنی ہے۔ ہم آج اپنے بچوں کو جو تعلیم اور تربیت دیں گے کل اسی سمت میں ملک چلے گا۔ میری کوشش ہے کہ ہماری آنے والی نسل بہت کامیاب ہو تقریب کا اختتام قومی ترانے سے ہو