جہلم پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری، معروف کارروباری شخصیت غلام رسول مبار کباد دینے پریس کلب پہنچ گئے

جہلم(عمیراحمدراجہ)جہلم پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری۔ جہلم پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو شہر کی معروف کارروباری شخصیت غلام رسول گزشتہ روز مبار کباد دینے پریس کلب پہنچ گئے۔صحافیوں نے شہر کی کارروباری شخصیت غلام رسول کا پرتپاک استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے نو منتخب عہدیدداران کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری و ساری ہے،گزشتہ روز شہر کی معروف کارروباری شخصیت غلام رسول نے جہلم پریس کلب میڈیا ون کے نامزد امیدواروں کے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر مبارکباد دینے کے لئے پریس کلب پہنچے جہاں ان کا صحافیوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ استقبال کرنے والوں میں چوہدری عابد محمود، نو منتخب صدر مہر محمد الیاس، جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو، سید مستفیض اقبال بخاری،عامرکیانی، چوہدری مہربان حسین، ڈاکٹر ملک اعجاز اعوان، سید مظہرعباس نقوی، عبدالغفارآذاد، چوہدری ظفرنور، راجہ شہریار علی، سید ناصر محمود، چوہدری تصور حسین، اشرف جنجوعہ، چوہدری دانیال عابد، مرزا فاران بیگ، نعمان مظفر انصاری، اسماعیل افتخار، عبدالغفارآزاد، وسیم قریشی، عاطف بٹ، مرزاقدیر بیگ سمیت دیگر بھی موجود تھے، کارروباری شخصیت غلام رسول نے نو منتخب عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جہلم پریس کلب کی نو منتخب ٹیم شہریوں سمیت کارروباری افراد کے مسائل اجاگر کرنے میں حسب سابق روایت بھرپور کردار ادا کرے گی کیونکہ میڈیا کا کردار شہریوں کے مسائل اجاگر کرنا اور منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کا کام مسائل حل کروانا ہے، غلام رسول نے نو منتخب عہدیداران کو پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

Exit mobile version