جہلم(چوہدری دانیال عابد)جہلم پریس کلب کے نو منتخب صدر مہر محمد الیاس، جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ صحافی معاشرے کی رہنمائی اور انہیں معاشرتی مسائل کے حل کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں،جس سے معاشرے میں جنم لینے والی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہوتا ہے،مثبت اور کھری صحافت کرنے والے صحافیوں کیلئے جہلم پریس کلب کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں،نئے صحا فی نوجوان اس شعبہ سے منسلک ہو رہے ہیں انہیں چاہئے کہ دیانتداری فرض شناسی اور محنت سے یہ فریضہ سر انجام دیں تاکہ عوام میں پہلے سے زیادہ صحافی برادری کا وقار بلند ہوسکے،صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں،چوبیس گھنٹے اپنی خدمات سر انجام دے کر عوام کو آگاہی فراہم کر تے ہیں، جہلم پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا،مظلوموں کی آواز کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کیلئے دن رات ایک کر رکھا ہے۔ جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ صحافیوں کو چاہیے کہ کسی بھی خبر کو شائع کرنے سے قبل خبر کی اچھی طرح تحقیق کر لیں تاکہ بعد میں شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، پریس کلب کی تعمیر و ترقی کے لیے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافت میں آنے والی جدت اور رفتار کا تقاضہ ہے کہ صحافتی برادری بھی اپنے آپ کوجدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرے، اس موقع پر چوہدری عابد محمود، سید مستفیض اقبال بخاری،عامرکیانی، چوہدری مہربان حسین، ڈاکٹر ملک اعجاز اعوان، سید مظہرعباس نقوی، عبدالغفارآذاد، چوہدری ظفرنور، راجہ شہریار علی، سید ناصر محمود، چوہدری تصور حسین، اشرف جنجوعہ، چوہدری دانیال عابد، مرزا فاران بیگ، نعمان مظفر انصاری، اسماعیل افتخار، وسیم قریشی، عاطف بٹ، مرزاقدیر بیگ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
جہلم:مثبت اور کھری صحافت کرنیوالے صحافیوں کیلئے جہلم پریس کلب کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں:صدر مہر محمد الیاس،جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو
