بنگلادیش ٹیم کے فاسٹ بولر شرف الاسلام نے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ، دونوں ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ گزشتہ روز گرین شرٹس نے پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اور مہمان ٹیم نے لاہور میں اپنا آخری ٹریننگ سیشن کیا، بنگلا دیشی ٹیم آج خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد جائے گی۔لاہو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر شرف الاسلام کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ان کے پسندیدہ بیٹسمین ہیں، انہیں آؤٹ کرکے خوشی ہوگی۔
بابر فیورٹ ہیں انہیں آؤٹ کرکے خوشی ہوگی: بنگلادیشی بولر شرف الاسلام
