جون 8, 2026

جہلم؛ ملک بار بار کے تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا ، موجودہ سیٹ اپ پانچ سال چلے گا: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر

جہلم (چوہدری سالک پسوال )ملک بار بار کے تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا موجودہ سیٹ اپ پانچ سال چلے گا عوام کی سب سے بڑی مشکل بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ ہے ان خیالات اظہار گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر کی دعوت پر جہلم کا دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب سے موجودہ حکومت قائم ہوئی ہے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے پیپلز پارٹی پچھلے کئی ماہ سے حکومت سے ملکر جدوجہد کررہی ہےگورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ کسی کو نیکنوکریٹ کے خواب آرہے ہیں تو ہم کچھ نہیں کرسکتے ہیں ملک سیاسی طور پر مضبوط ہوگا تو ہی اس کی اکانومیبجلی کے بلوں میں کمی کے لیے صدر آصف علی زرداری بھی کوشاں ہیں میاں نوازشریف کا بجلی کے بلوں میں سبسڈی کا اعلان خوش آئند ہے موجودکولیشن حکومت ہے پیپلز پارٹی ن لیگ کی مکمل سپورٹ کررہی ہے ہم چاہتے ہیں موجودہ حکومت پانچ سال مکمل کرئے گورنر پنجاب نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف مشکل حالات میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے آئی پی پیز پالیسی کوریویو کرنا بہت ضروری ہے پیپلز پارٹی چاہتی ہے آئی پی پیز معاہدوں کو ری وزٹ کیا جائے ہمیں رفتہ رفتہ ختم کرنے چاہئیےانہوں نے مذید کہا کہ سندھ گورنمنٹ تھرکول منصوبے کے تحت250میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کررہی ہے تھرکول منصوبے کے تحت مرحلہ وار بجلی کی پیدوار میں اضافہ کیا جائے گا آئی پی پیز سے انحصار ختم ہونا چاہئیے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے