جہلم(چوہدری سالک پسوال) ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس، ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر غور، تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی موجودہ حالت، بقایا کام اور فنڈز کی دستیابی پر غور کیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت ضلع بھر میں 35 منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ 28 نئے منصوبے منظوری کے لیے بھیجوائے گئے ہیں ڈی سی جہلم نے ہدایت کی کہ جن منصوبوں کے فنڈز جاری ہوچکے ہیں ان کو جلد مکمل کیا جائے۔
جہلم: ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس، ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر غور
