سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) جہلم پریس کلب رجسٹرڈ کے عہددران اور ممبران کا فل ہاؤس اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا اجلاس کی صدارت صدر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان اور جنرل سیکرٹری کفیل بیگ کیفی نے کی اجلاس میں تمام ورکنگ صحافیوں نے شرکت کی الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے عہددران اور ممبران نے بھی شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ورکنگ صحافیوں کو ممبر اور ووٹر بنایا جائے گا صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کام کیا جائے گا عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروانے کی کوشش کی جائے گی ہم سب عوام کی آواز بنیں گے صدر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان کا اجلاس میں دبنگ خطاب تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب رجسٹرڈ کے عہددران اور ممبران کا پہلا اجلاس گزشتہ روز جہلم پریس کلب میں منعقد کیا گیا اجلاس میں پریس کلب کے عہددران الیکٹرانک میڈیا پرنٹ میڈیا کے عہددران سمیت تمام ورکنگ صحافیوں نے شرکت کی فل ہاؤس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ ورکنگ صحافی جن کو ممبر اور ووٹ کا حق نہیں دیا گیا ان تمام کو جلد جہلم پریس کلب کا ممبر اور ووٹر بنایا جائے گا اب کسی بھی ورکنگ صحافی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی اور ہر ایک کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ ممبر اور ووٹر بنے صدر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کام کیا جائے گا ہم عوام کی آواز بنیں گے اور ان کو انصاف دلانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے جہلم پریس کلب کی بلڈنگ کی تعمیر و آرائش کے لیے بھی کام کیا جائے گا ہم کسی بھی صحافی بھائی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا منہ توڑ جواب دیں گے اجلاس میں وفات پانے صحافیوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی جبکہ سئنیر صحافی طارق مجید کھوکھر کی صحت یابی کے لیے دعائے صحت بھی کروائی گئی





