جون 8, 2026

اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں یوم آزادی کے موقع پر طلباء کی جانب سے شاندار تقریب کا انعقاد

سرائے عالمگیر(ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں یوم آزادی کے موقع پر طلباء کی جانب سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹیج کو خوبصورت سفید و سبز رنگ کے غباروں اور سبز ہلالی پرچموں و لڑیوں سے سجایا گیا اور جاذب نظر یوم پاکستان کی مناسبت سے قد آور شیٹ رونق کو دوبالا کررہی تھی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا حمد و نعت کے بعد طلباء کے درمیان کلاس وائز تقاریر و قومی نغموں کے مقابلہ جات ہوئے۔ مقابلہ جات کے علاوہ طلباء نے جوش و ولولہ کے ساتھ ٹیبلو بھی پیش کیئے جو دیکھنے والوں میں جوش و جزبہ کی لہر دوڑاتے رہے اور پروگرام بہتر سے بہترین ہوتا رہا۔ پروگرام کے آخر میں پرنسپل محمد زاہد خورشید نے جاندار و شاندار پروگرام پیش کرنے پر طلباء کو شاباش دی اور اساتذہ اکرام کا شکریہ ادا کیا جن کی محنت و لگن سے یوم تشکر یوم آزادی کا کامیاب پروگرام ہوا پرنسپل کی تقریر کے بعد دل دل پاکستان کے ساتھ اس عہد کا اظہار کیا گیا کہ ہمیشہ پاکستان کے لیے محنت اور لگن سے کام کریں گے اور دعا کی گئی کہ اللہ اس وطن کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، دشمنوں کی چالوں سے محفوظ رکھے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی ۔