جون 8, 2026

منڈی بہاوالدین: ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ، کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

منڈی بہاوالدین( ڈاکٹر شاہد راٹھور) وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پرائس مجسٹریٹس نے ایک ہفتہ کے دوران ضلع بھر کی مختلف مارکیٹوں میں 2409 انسپکشنز کیں اور 235 پرائس ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر 207 افراد کو 12لاکھ 91 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی واضح ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو عوام الناس کی قوت خرید کے مطابق لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ پرائس مجسٹریٹس عوام الناس کو اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ انسپکشنز کریں، روٹی اور نان کی سرکاری قیمت پر فروخت کو یقینی بنائیں، عادی گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ جیل بھی بھجوائیں، عام بازاروں اور مارکیٹس میں اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ اور ریٹ بورڈ کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کروائیں