جون 8, 2026

ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کی چک اکا آمد ، مسجد کا سنگ بنیاد اور کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا

جہلم ( چوہدری سالک پسوال)ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کی چک اکا آمد ، مسجد کا سنگ بنیاد اور کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے چک اکا گراؤنڈ کا دورہ کیا جہاں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام گراؤنڈ میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ جس کے بعد گراؤنڈ میں ہی شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا اور کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے بھر پور اقدامات کررہی ہے سرکاری سطح پر ٹورنامنٹ کروائے جا رہے ہیں جبکہ نجی سطح پر ہونے والے کھیلوں کی بھر پور سرپرستی جاری رہے گی