منڈی بہاوالدین( ڈاکٹر شاہد راٹھور)حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی ریاض احمد کی سربراہی میں جشن آزادی کی تقریب محکمہ کوآپریٹو ملازمین نے بھر پور انداز میں منائی۔جس میں قیصر عباس گوندل، اکاﺅنٹس کلرک رانا یوسف منیر اور دیگر انسپکٹر و سب انسپکٹر کوآپریٹو سمیت سٹاف نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی ریاض احمد کاکہنا تھا کہ پاکستان جیسا عظیم وطن طویل جدوجہد اور شہداءکی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔بچوں ،جوانوں اور بڑوں کا یوم آزادی کے حوالے سے جوش و لولہ ان کے قومی جذبوں کی عکاسی کرتا ہے۔ وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے ہر شخص اپنا فرض ادا کرے۔انہوں نے ملازمین پر واضح کیا کہ ہم سب کو مل کر اپنی اپنی فیلڈ میں بہتر سے بہترین طریقے سے فرائض سرانجام دینے کی
اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی ریاض احمد کی سربراہی میں جشن آزادی کی تقریب محکمہ کوآپریٹو ملازمین نے بھر پور انداز میں منائی
