منڈی بہاوالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافط غلام مرتضیٰ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد یوسف، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رضوان بشیر آغا،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار،ڈی ڈی ایچ اوزاور دیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار نے اجلاس کو ان ڈور، آﺅٹ ڈور ڈینگی سرویلنس،ڈینگی سپرے، انسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کے سٹاک،مشتبہ کیسز،ڈینگی لاروا سائیٹس کے معائنہ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ05اگست سے10اگست 2024 تک 518ٹیموں نے ان ڈور سرویلینس کے تحت43ہزار779گھروں کو چیک کیا جبکہ 65آﺅٹ ڈورٹیموں نے6 ہزار746 گھروںکو چیک کیا ۔انہوں نے بتایا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر57نوٹسز بھی جاری کئے گئے جبکہ ایک ریسٹورنٹ سے مثبت لاروا ملنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا کر گرفتار کروا دیا ۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ موجودہ موسم ڈینگی کی افزائش کیلئے موزوں ہے،ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کے پیش نظر اینٹی ڈینگی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سرویلینس کو مزید تیز کریں۔ قبرستانوں ، کباڑخانوں، ٹائر شاپس، جوہڑوں اور زیر تعمیر عمارتوں میں لاروی سائیڈنگ کا کام مستقل بنیادوں پر جاری رہنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر متعلقہ انچارج کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ای پی آئی ویکسی نیشن کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ڈی ایچ او ڈاکٹر افتخار نے اجلاس کو ضلع منڈی بہاﺅالدین میں ای پی آئی ویکسی نیشن کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ماہ ای پی آئی ویکسی نیشن کی کارکردگی سو فیصد رہی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ای پی آئی ویکسی نیشن کی کامیابی کیلئے پوری محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس
