وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر آج شام سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اس اہم دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، تجارتی امور اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔ اس کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیرِ غور آئیں گے۔





