کراچی …. ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرسرپرستی منعقد ہونے والے 2 روزہ یوم آزادی اسپورٹس فیسٹیول جن میں شوٹنگ بال، باسکٹ بال اور کراٹے کے ایونٹ شامل ہیں اس کی ایک رنگارنگ تقریب میں واحد اسپورٹس کمپلیکس کورنگی پر انعامات تقسیم کئے، شوٹنگ بال ایونٹ کا فیسٹیول میچ مہمان ٹیم ڈسٹرکٹ لسبیلہ، حب کمبائینڈ الیون اور کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جو کراچی ڈویژن نے دلچسپ مقابلے کے بعد جیت لیا، بیسٹ آف تھری پر مشتمل میچ کا پہلا سیٹ ڈسٹرکٹ لسبیلہ، حب کمبائینڈ الیون نے 16-08 سے جبکہ اگلے دونوں سیٹ کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ٹیم نے 16-10 اور 16-13 سے جیت شوٹنگ بال فیسٹیول میچ اپنے نام کر لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے رضوان احمد، فاروق نادر، سید محسن علی، عبداللہ، محمد شمیم، حماد خالد اور عبدالخالق نے شاندار کھیل پیش کیا جبکہ رنر ٹیم کے راشد لالا اور عبدالکریم نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا، اس میچ کو قمرالسلام پیارے، عبدالرحیم، عاصم بیگ اور محمد اسماعیل نے سپرائز کیا، اس موقع پر کمشنر کراچی کے ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان، چیئرمین یوسی ٹو لانڈھی قاسم خان، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حب خدابخش بلوچ، آرگنائزرز فیسٹیول اعجاز احمد، شہزاد احمد، انٹرنیشنل شوٹنگ بال پلیئر سید ظفر علی شاہ، شمیم قریشی، محمد اخلاق، یار محمد جمالی، حوش محمد، صدر کراچی شوٹنگ بال عبدالمنان بلوچ، صدر کورنگی ایسوسی ایشن سید افتخار زیدی، عمیر خان، نصیر بھٹی، خان محمد چنا، سلیم خمیسانی، سلمان قادر، وسیم مغل، محمد آصف، ویٹ لفٹنگ کے نفیس احمد، جوڈو کے محمد رفیق اور دیگر شخصیات شامل تھیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اعلان کیا کہ وہ کمشنر کراچی کی سرپرستی میں کھیل کے میدان آباد رکھیں گے اور جب تک میں اس منصب پر موجود ہوں کورنگی ضلع میں کھیلوں کے لئے بے مثال مقابلے منعقد ہوتے رہینگے، انھوں نے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورت کی فلڈلائیٹس کی تزین و آرائش ایک ہفتے میں کرانے کا اعلان کیا، انھوں نے کھلاڑیوں منتظمین اور خصوصا نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کھیل کے میدان میں سچے پاکستانی بن کر حصہ لیں اور جس طرح ارشد ندیم نے یوم آزادی پر قوم کو تحفہ دیا ہے اسی طرح ہر پاکستانی ارشد ندیم بن کر قوم کا نام بلند کرے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو نے کھیلوں کی ممتاز شخصیات کو یوم آزادی ایوارڈ سے نوازا، آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو کو جشن آزادی پاکستان یادگار ایوارڈ پیش کیا گیا۔
جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول : شوٹنگ بال ایونٹ کراچی ڈویژن نے جیت لیا
