ڈویژنل جشن آزادی اسپورٹس فیسٹول حیدرآباد فیز ون کا والی بال میچ سے آغاز

حیدرآباد(پرویز شیخ)حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام خاور شاہ اسپورٹس اکیڈمی اور پی ڈی پی فائونڈیشن پاکستان کے اشتراک سے ڈویژنل جشن آزادی اسپورٹس فیسٹول حیدرآباد کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سیکریٹری حیدرآباد اولمپک پرویز احمد شیخ نے اس موقع پر فیسٹول سے متعلق تفصیلات سے گاہ کیا۔ گزشتہ روز پرچم کشائی کی تقریبات کے بعد حیدرآباد میں والی بال کے نمائشی میچ سے فیسٹول شروع کردیا گیا۔ کمیٹی کے چیئرمین حمید شاہ کے مطابق خرم رفیع صدیقی آرگنائزنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین، پرویز احمد شیخ کنوینیئر، عائشہ ارم و رمیز راجہ سیکریٹریز جبکہ احمد نواز، سید سلمان جعفری، انیلا مہوش کووآرڈینیٹرز ہونگے۔ فیز ون کے مختلف ایونٹس مینیجرز میں محمد اقبال قریشی، محی الدین شیخ، محمودالحسن، دانیال رفیق، عمران خان، محمد آصف، سید فاہم علی، سید عدنان اور ظہیرالدین شامل ہیں۔ فیسٹول کا باقائدہ افتتاح چیئرمین حمید شاہ کریں گے۔ فیسٹول میں فیز ون میں بیس بال, کرکٹ, سافٹ بال, بیس بال فائیو، ٹگ آف وار, والی بال, رنگ بال، جوڈو اور فینسنگ شامل ہیں جبکہ دیگر کھیلوں کی شمولیت کے لیئے مختلف ڈویژنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔ ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن حیدرآباد کے سیکریٹری رمیزراجہ کی نگرانی میں منعقدہ فیسٹول میچ کا مہمان خصوصی انجینیئر الیاس احمد قریشی نے افتتاح کیا جبکہ ڈاکٹر عبدالرفیق اور سابق کرکٹر محمد رفیق اعزازی مہمان تھے۔ جنہیں اجرک کے تحائف پیش کیئے گئے۔ بعد ازاں کھیلے گئے میچ میں گل کلب حیدرآباد نے کمبائنڈ فرنٹیئر کلب کو 3-2 سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے 25-18، 25-17, 23-25, 18-25 اور 15-13 سے کامیابی حاصل کی۔نمایاں کھلاڑیوں میں معاز علی، اعزاز خان، صدام حسین ، حذیفہ خان، سلمان خان ، شعیب خان، حسنین، حماد ، ایاز، طلحہ، رحمان، حسنین علی اور نظیر شامل ہیں۔ میچ کو ایونٹ مینیجر کے ہمراہ ذوالفقار سہتو، سید عدنان اور عمران خان نے سپروائز کیا۔

Exit mobile version