تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کے مرکزی دفتر میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد ، کیک کاٹا گیا


سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا)
▪️تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کے مرکزی آفس پنجیڑی پلازہ جی ٹی روڈ سرائے عالمگیر میں 14 اگست کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئ۔ پروگرام کی صدارت شمعون مرزا نے اور نقابت جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے کی ۔ پروگرام کے مہمان خصوصی چئیرمین سٹی باڈی انجمن بہبود مریضاں رجسٹرڈ سرائے عالمگیر ملک افضل صاحب تھ۔تقریب وقت مقررہ پر شروع ہوئی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تصور حسین مرزا صاحب نے گفتگو کا آغاز کر کے تقریب کا پروگرام آگے بڑھایا۔اس پروگرام میں مہمانان گرامی اور انجمن بہبود مریضاں رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کے عہدیداران اور ممبران نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر اور انجمن بہبود مریضاں رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کے عہدیداران اور ممبران نے بھر پور شرکت کی۔تقریب میں مقررین نے 14 اگست کے حوالے سے خطاب کرتےہوئے آزادی کی نعمت آزادی کی اہمیت اور امت مسلمہ میں پاکستان کا مقام بیان کیا گیا اور یہ تجدید عہد کیا گیا کہ ملکی سلامتی کے لیے تن من دھن کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا. آخر میں ملکی سلامتی اور فلسطینیوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی.

Exit mobile version