منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر کا سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری بہتری کیلئے ہیلتھ کونسلز کو فعال کرنے کا فیصلہ

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے صحت دوست ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کے عملی اقدامات،ڈپٹی کمشنر نے سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری بہتری کیلئے ہیلتھ کونسلز کو فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس میں شرکائے اجلاس کی متفقہ رائے سے سٹاف ملازمین اور ڈیٹا اینٹری آپریٹرز کی جولائی کی تنخواہوں کی ادائیگی، ای این ٹی ہیڈ لائٹس بلز کی ادائیگی، ٹربائن کی ریپیرنگ کی ادائیگی، ای سی جی مشین کے سپیئر پارٹس کی ادائیگی، 200 گاؤنز اور 200بیڈ شیٹس کی خریداری بلز کی ادائیگی، لیبارٹری اور بائیو میڈیکل آلات بلز کی ادائیگی، یو ایچ آئی پروگرام اور مختلف ادائیگیوں سمیت دیگر طبی سہولتوں کی منظوری دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور معیاری علاج کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ہیلتھ کونسل کے اجلاس کا بنیادی مقصد سرکاری ہسپتالوں کے انتظامی امور اور سروسز ڈیلیوری میں بہتری لانا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں کے طبی آلات کو ہر صورت ورکنگ حالت میں رکھا جائے۔ہیلتھ کونسلز فنڈز کے استعمال میں شفافیت کا خاص خیال رکھا جائے۔

Exit mobile version